English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سودی نظام کے خلاف مقدمات کی سماعت آج ہوگی

القمر

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی شریعت عدالت نے ملک سے سودی معاشی نظام کے خلاف مقدمات کی سماعت اٹارنی جنرل اور اسٹیٹ بینک کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث آج(جمعہ)تک ملتوی کردی ،چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مقدمات کی سماعت کی تو رہنما جماعت اسلامی پروفیسر محمد ابراہیم خان سمیت دیگر فریقین پیش ہوئے، اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان عدالت عظمیٰ میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوسکے جبکہ اسٹیٹ بینک کے وکیل سلمان اکرم راجا بھی پیش نہیں ہوسکے، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت آج( جمعہ تک) ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے