نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت کی پالیسیاں کم فہم ، نفرت انگیز اور متکبرانہ ہیں، جس کی وجہ سے معیشت گر رہی ہے، مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے، لیکن حکومت اپنی پالیسیوں میں اصلاحات کے بجائے مسائل کا ذمہ دار پچھلی حکومتوں کو ٹھہرا نے لگی ہے۔ منموہن سنگھ نے پنجاب کے ووٹروں کے نام ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ پچھلے دنوں پنجابی باشندوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ۔ اس سلسلے میں وہ لوگوں کے درمیان آکر بات کرنا چاہتے تھے، لیکن صحت خراب ہونے کے باعث ممکن نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کو ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کچھ دن پہلے وزیر اعظم کی حفاظت کے نام پر بی جے پی کی طرف سے پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار چرنجیت سنگھ چنی اور وہاں کے لوگوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ، جسے کسی بھی لحاظ سے درست عمل نہیں مانا جا سکتا۔کسانوں کی تحریک کے دوران بھی پنجاب اور پنچابیت کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ مجھے اس سارے واقعے سے دکھ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعظم مودی بی جے پی کے اجتماع سے خطاب کرنے پنجاب آئے ،تاہم مظاہرین نے انہیں گھیر لیا ،جس کے باعث وہ ناکام واپس لوٹ گئے تھے۔
The post مودی کی کج فہمی پر سابق وزیر اعطم منموہن بھی برس پڑے appeared first on Daily Jasarat News.
