واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث مغربی امریکا 1200برس تاریخ کی بدترین خشک سالی کی زد میں ہے۔ نیچر کلائمٹ چینج نامی جریدے کی رپورٹ کے مطابق 55 فی صد امریکی خشک سالی کا شکار ہیں۔ یونیورسٹی آف مشی گن کے مطابق موسمیاتی تبدیلی حقیقی طور پر جنوب مغرب میں پانی کی فراہمی کو متاثر کررہی ہیں،جس سے درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور جنگلات آگ کا ایندھن بنتے جارہے ہیں۔ اگر اس موسمیاتی تبدیلی کو جلد نہ روکا گیا تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔محققین نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کے مغربی حصوں میں خشک سالی 2002 ء میں شروع ہوئی تھی۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایندھن جلانے موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔
The post ماحولیاتی تبدیلیاں: مغربی امریکا میں تاریخ کی بدترین خشک سالی appeared first on Daily Jasarat News.
