ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلطانز کی کارکردگی کا سہرا رضوان کے سر ہے، انضمام الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر و سابق کپتان انضمام الحق نے پی ایس ایل کے ساتویں سیزن میں ملتان سلطان کی بہترین کارکردگی کا سہرا کپتان محمد رضوان کے سر سجادیا۔ انضمام الحق نے کہا کہ رضوان پچھلے 2سالوں سے اتنا اچھا کھیل رہا ہے کہ ہم اس کی تعریفیں کرکر کے تھک گئے ہیں،انضمام الحق نے کہا کہ ‘دعا ہے رضوان ایسے ہی کھیلتا رہے، یہ تمام نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مثال ہے کہ اس نے کیسے اپنی کارکردگی کو بہتر بنایا۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ‘دو سال پہلے پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز نے اسے اپنی ٹیم میں نہیں رکھا لیکن اس نے ہمت نہیں ہاری، سارا پاکستان کہہ رہا تھا کہ یہ ٹی ٹوئنٹی کا کھلاڑی نہیں ہے اور ان دو سالوں کے بعد یہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کا بہترین پلیئر بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘اس سب کا کریڈٹ رضوان کو جاتا ہے کہ اس نے خود پر کی جانے والی تنقید کو منفی طور پر نہیں لیا اور اپنے اوپر کام کیا، رضوان نے کہا کہ میں خود کو ثابت کروں گا اور اس نے کیا، یہ سارے کھلاڑیوں کے لیے پیغام ہے کہ محنت کی جائے تو آپ بھی کامیاب ہو سکتے ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں