کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دو دہائیوں کے بعد ہونے والی ہوم ٹیسٹ سیریز کے میچز دیکھنے کے لئے میچ ٹکٹ کی قیمت کی تجاویز سامنے آ گئی ہیں۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ میچز کے ٹکٹوں کی قیمت انتہائی کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شائقین کرکٹ کے لئے ٹیسٹ میچ دیکھنے کا سب سے کم مالیت کا ٹکٹ 200روپے اور وی آئی پی انکلوژر کا ٹکٹ 700روپے رکھنے کا ارادہ کیا گیا ہے۔جبکہ ون ڈے میچز کے لئے کم سے کم 300روپے اور زیادہ سے زیادہ 2000روپے تک ٹکٹ ہوگا۔
