کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے زیر انتظام چوتھے سندھ کالج گیمز کے سلسلے میں بوائز اینڈ گرلز ٹگ آف وار ایونٹ کاجمعرات کو کراچی ٹگ آف وار ایرینا میں آغاز ہو گیا ،سہ روزہ ایونٹ کے پہلے روز بوائز اینڈ گرلز کے 24میچوں کا فیصلہ ہوا۔ ایونٹ کا افتتاح رنگا رنگ تقریب میں کیا گیا۔ افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی اسپیشل اسسٹنٹ وزیر اعلیٰ سندھ برائے یوتھ افیئرز ڈپارٹمنٹ سندھ پارس ڈیرو تھے ۔افتتاحی میچ میں رعنا لیاقت کالج نے ریاض کالج کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ بوائز ایونٹ کے افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی سی ای او مدنی مارکیٹنگ نذیر احمد مدنی تھے جنہوں نے گلستان جوہر اور ڈگری کالج لیاقت ملیرکے درمیان کھیلے گئے میچ سے ایونٹ کا افتتاح کیا۔ اس میچ میں گلستان جوہر کالج نے فتح سمیٹ کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ گرلز ایونٹ کی ٹورنامنٹ ڈائرکٹر حمیرا ا صدیقی ،خالدہ ناز اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مینا ،نایاب ،اوکاشا،سمیہ اور زینب ٹیکنیکلآفیشل جبکہ بوائز میں نصرت حسین ٹورنامنٹآرگنائزر ،محمد ندیم اسسٹنٹ ٹی ڈی جبکہ ٹیکنیکل آفیشل میں ایم اصغر ،عمر شاہین،اشعر قریشی اور ایم ندیم شامل ہیں۔ سہ روزہ مقابلوں کے فائنل کل کھیلے جائیں گے۔
