English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انٹرنیشنل اسنوکر ایونٹس کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان ، جونیئر ٹیم 27 فروری کو دوحہ روانہ ہوگی

القمر

کراچی :صدر پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن جاوید کریم کے مطابق آئی بی ایس ایف ورلڈ (مین اینڈ مین انڈر 21) اسنوکر چیمپئن شپ اور دوحہ ہی میں شیڈول 37ویں ایشین مین اسنوکر چیمپئن شپ 2022 میں شرکت کے لیے پاکستان اسنوکر ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ 2019 ورلڈ اسنوکر کے دفاعی چیمپئن محمد آصف سمیت چار کھلاڑی شرکت کریں گے۔

محمد سجاد، احسن رمضان اور محمد آصف آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ آئی بی ایس ایف ورلڈ مینز انڈر 21 اسنوکر میں شیخ محمد مدثر اور احسن رمضان شرکت کریں گے جبکہ ایشین مینز چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد سجاد اور احسن رمضان حصہ لیں گے۔

ان ایونٹس کیلئے پریکٹس کیمپ شروع ہوگیا ہے جو 23 فروری 2022 تک کرزان اسنوکر پارلر، واپڈا ٹاؤن، لاہور میں جاری رہے گا۔ کیمپ کے نگران اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن آف پنجاب کے سینئر نائب صدر ایم بی غوری ہوں گے۔

تربیتی کیمپ کے اختتام پر دو جونیئر کھلاڑی انٹرنیشنل میچ ریفری نوید کپاڈیہ کے ہمراہ 27 فروری کو دوحہ، قطر کے لیے کراچی پہنچیں گے جبکہ دیگر دو کھلاڑی محمد آصف اور محمد سجاد 4 مارچ کو کراچی سے دوحہ، قطر کے لیے روانہ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے