English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صنعا کے مغرب میں ڈرون طیاروں کا آپریشنز روم تباہ کر دیا ،عرب اتحاد

القمر

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے صنعاء کے مغرب میں ایک ٹھکانے کو تباہ کر دیا۔ اس ٹھکانے میں ڈرون طیاروں کو کنٹرول کرنے کا آپریشنز روم بھی واقع تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فضائی حملے شہریوں کے تحفظ کے لیے مطلوب عسکری کارروائیوں کے تحت کیے جا رہے ہیں۔بیان کے مطابق ڈرون طیاروں کے کنٹرول کے لیے فرنٹ کمیونی کیشن اسٹیشنز چلانے کے واسطے استعمال کیے جانے والے رابطہ نظام کو تباہ کر دیا گیا ۔

عرب اتحاد نے باور کرایا کہ حوثی ملیشیا معاند کارروائیوں کے لیے یمنی ریاست کے سرکاری دفاتر اور وزارتوں کو عسکری مقصد سے استعمال کر رہی ہے۔شہریوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ان مقامات سے دور چلے جائیں۔واضح رہے کہ ایران نواز حوثیوں نے حالیہ عرصے میں ڈرون طیاروں کا استعمال بڑھا دیا ہے۔ اس دوران میں یمن میں شہری ٹھکانوں اور علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے