گوجرانوالا(نمائندہ خصوصی)آل پاکستان کمشنر گوجرانوالہ گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان واپڈا اور ماڑی پیٹرولیم فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگی۔ ماڑی پیٹرولیم نے دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب کلرز کو 2-3گول سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فائنل میچ پاکستان واپڈا اور ماڑی پیٹرولیم کے درمیان آج کھیلاجائے گاجبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن کا میچ پنجاب کلرز اور پاکستان نیوی کے مابین 2 بجے دوپہر کھیلا جائیگاایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل ماڑی پیٹرولیم اور پنجاب کلرزکے درمیان کھیلا گیاجو ماڑی پیٹرولیم نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 گول سے جیت لیا۔ سیمی فائنل میچ کے مہمان خصوصی اولمپین کلیم اللہ تھے۔ انکے ہمراہ چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر، ممبران قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین کلیم اللہ، اولمپین ناصر علی، اولمپین خالد حمید سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کرنل آصف ناز کھوکھر ،ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپین دانش کلیم بھی موجود تھے۔ معزز مہمانان خصوصی کو کھلاڑیوںاور آفیشلز سے متعارف کرایا گیا۔ پاکستان واپڈا نے پہلے سیمی فائنل میں مقررہ وقت میں ایک، ایک گول سے برابر کھیل کر پاکستان نیوی کو پینلٹی شوٹ آؤٹس کی بنیاد پر مجموعی طور پر 2-5 گول سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
