English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بابر اعظم مخالف ٹیم کو درد پہنچاتے ہیں، سر ویوین رچرڈز

القمر

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق ویسٹ انڈیز لیجنڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے موجودہ مینٹور سر ویوین رچرڈز نے پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم کا امریکی پروفیشنل باکسر، محمد علی کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کھیلتے ہوئے دیکھنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔ 1974 سے 1991 کے دوران 121 ٹیسٹ اور 187ون ڈے میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنے والے 69سالہ لیجنڈری بلے باز نے بابر اعظم کی تکنیک اور اسٹائلش اسٹروک پلے کی تعریف کی۔ویون رچرڈز کا خیال ہے کہ دائیں ہاتھ کا کھلاڑی ان بلے بازوں میں شامل ہے جو روایتی طریقوں سے زیادہ تر V ریجن میں کھیل کر رنز بنا سکتے ہیں۔ سر ویوین رچرڈز نے کہا کہ بابراعظم کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے، وہ بہترین آدمی ہے جو روایتی شاٹس کھیلتا ہے جو آپ کو عام طور پر ٹیسٹ میچ کرکٹ، ون ڈے کرکٹ اور اس جیسی چیزوں میں نظر آئیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بابراعظم کے بارے میں جو چیز پسند ہے وہ یہ ہے کہ آپ یہ نہیں دیکھتے کہ وہ آپ کے ساتھ کیا کر رہا ہے، وہ آپ کو فوری طور پر نہیں ہراتا، اس کا رجحان محمد علی جیسا ہوتا ہے، وہ بھی باکسنگ کرتے تھے تو جھپٹتے تھے اور مخالف کو تکلیف دیتے تھے، بابر بھی ایسا کھلاڑی ہے جس کے پاس کھیلنے کے لیے بہت زیادہ وقت ہے اور یہ خوشی کی بات ہے۔ لیجنڈری ویسٹ انڈین بلے باز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی ٹیم میں توانائی اور جارحیت لانے کی بھی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے