وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے قانون میں اہم تبدیلی کی آرڈیننس کے ذریعے منظوری دیدی ہے۔
نجی چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے قوانین پر تحفظات تھے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے قوانین میں ترمیم کے بعد وزراء اور پارلیمینٹیرینز انتخابی مہم چلا سکیں گے۔
سیاسی ناقدین کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو انتخابی مہم کے دوران امن و امان کے معاملات بگڑنے اور انتخابات میں سنگین دھاندلی کے خدشات پیدا ہونگے
