راولپنڈی (آن لائن)حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاورنے کہا ہے کہ اپوزیشن کو احتجاج کا حق ہے اگر اپوزیشن قانون اور آئین کے مطابق چلے گی تو شوق سے آئے لیکن حکومت کا مشورہ ہے یہ وقت احتجاج کا نہیںبلکہ اپوزیشن تمام کام چھوڑ کر 2023 کے الیکشن کی تیاری کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کمشنر آفس راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران
کیا ۔ حسان خاور نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کی عوام کو مبارک باد دیتا ہوں وہ بھی صحت کارڑ سے مستفید ہوں گے ، نیا پاکستان صحت کارڈ نے غریب اور امیر کا فرق مٹا دیا ہے۔ پاکستان کے ہیلتھ نظام میں صحت کارڈ ایک انقلابی قدم ہے دور دراز علاقوں میں نجی شعبے کے ذریعے صحت کی سہولیات یقینی بنائی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین کے جلسے نے بتا دیا عوام کس کے ساتھ کھڑی ہے۔ اپوزیشن کبھی ایک دروازے پر تو کبھی دوسرے دروازے پر جارہی ہے۔ آزادی صحافت کا قائل ہوں لیکن آزادی کے بھی حدود و قیود ہیں۔ محسن بیگ کے خلاف مراد سعید نے اپنا قانونی حق حاصل کیا ہے، محسن بیگ کے گھر جانے والے لوگوں نے اپنا تعارف بھی کرایا کاغذات بھی دکھائے ۔
