English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جتنے نمبر چاہییں اس سے زیادہ حکومت کو چھوڑنے کو تیار ہیں‘ رانا ثنا

القمر

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر و رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلیے ہم نے جتنے نمبرز پورے کرنے ہیں حکومت کے اس سے زیادہ لوگ انہیں چھوڑنے کیلیے تیار ہیں، تحریک عدم اعتماد پہلے مرکز یا پنجاب میں لائی جائے گی اس حوالے سے اپوزیشن قیادت اتفاق رائے سے فیصلہ کرے گی، ہم کسی امپائر کی
انگلی کی طرف نہیں دیکھ رہے ، ہمارا یہ مطالبہ ضرور ہے اورہم چاہتے ہیں کہ سیاست میں کسی امپائر کی انگلی نہیں ہونی چاہیے، اگر اپوزیشن کے پاس کچھ نہیں ہے تو وزارتیں کیوں بانٹی جارہی ہیں؟ اراکین اسمبلی کو بلاکر حلقوں کیلیے 2 سے 3 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کیوں دیے جارہے ہیں۔ قبل ازیں انسداد منشیات کی عدالت نے رانا ثنا و دیگر 5 ملزمان کے خلاف درج منشیات کیس پر سماعت کرتے ہوئے مزید سماعت 12 مارچ تک کیلیے ملتوی کردی، گزشتہ روز سماعت کے موقع پر رکن قومی اسمبلی رانا ثنا و دیگر 5 ملزمان نے حاضری مکمل کروائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے