English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس نے یوکرائن پر حملے کا فیصلہ کرلیا ، بائیڈن کا دعویٰ

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اْنہیں یقین ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرائن پر حملے کا فیصلہ کرچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ماسکو کے جارحانہ عزائم کے ٹھوس شواہد موجود ہیں ۔ صدر پیوٹن فالس فلیگ آپریشن کرکے جنگ چھیڑسکتے ہیں۔ بائیڈن کا کہنا تھا کہ اْنہیں نہیں لگتا کہ صدر پوٹن جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر غور کر رہے ہیں۔ بائیڈن نے یوکرائن کے علاقے ڈونباس میں روس نواز جنگجوؤں کی شیلنگ کا بھی تذکرہ کیا جس کے حوالے سے ماسکو نے دعویٰ کیا تھا کہ حملہ یوکرائن نے کیا۔ بائیڈن نے کہا کہ یہ روس کی وہی افواہیں پھیلانے کی مہم ہے جس کے تحت ڈونباس میں نسل کشی اور یوکرائن کی جانب سے روس پر حملے کے دعوے کر کے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ فالس فلیگ آپریشن کی اصطلاح سولہویں صدی میں استعمال کی گئی جس کے تحت کوئی ملک ایسا فوجی یا سیاسی اقدام کرتا ہے جس کا الزام بعد میں دْشمن پر عائد کر کے جنگ شروع کرنے کا جواز پیش کیا جاتا ہے۔دوسری جانب مشرقی یوکرائن میں روس نواز علاحدگی پسندوں کے رہنما ڈینس پْوشی لین نے جنگجوؤں کو تیار رہنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص بھی ہتھیار اٹھا سکتا ہے وہ میدان میں پیش ہوجائے۔

The post روس نے یوکرائن پر حملے کا فیصلہ کرلیا ، بائیڈن کا دعویٰ appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے