کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلوی کھلاڑی فالکنر ہوٹل چھوڑنے سے قبل لابی میں پی سی بی اہلکار سے بات کررہے تھے اور اس کے بعد غصے میں آکر اوپر سے بلا اور ہیلمٹ فانوس پر پھینکا۔ان کی اس حرکت کے باعث ہوٹل کے پراپرٹی کو نقصان پہنچا۔ پی سی بی اعلامیے کے مطابق اپنی روانگی سے قبل جیمز فالکنر نے ہفتے کو جان بوجھ کر ہوٹل کی املاک کو نقصان پہنچایا اور اس کے نتیجے میں انہیں ہوٹل کے نقصان کا ازالہ بھی کرنا پڑا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ جیمز فالکنر نے لاہور میں ہوٹل پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچایا اور اس وقت وہ نشے کی حالت میں تھے۔ذرائع کے مطابق جیمز فالکنر نے امیگریشن حکام سے بھی بدتمیزی کی جس کے بعد معاملے کو اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لایا گیا۔
