English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آل کراچی استاد محمد خان فٹبال، 6میچوں کے فیصلے ہوگئے

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل فٹ بال کلب ناظم آباد کے زیراہتمام آل کراچی استاد محمد خان اینڈ ماما طورہ باز خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں 6 میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔سوات شاہین نے اعظم نگر کو 3-0سے مشتاق نے 2 اورکاشف نے ایک گول کیا۔ دوسرے میچ میں یونین کونسل منگھو پیر نے غریب نواز کلب کو حاصل کے فیصلہ کن گول کی بدولت 1-0 سے ہر دیا۔ تیسرے میچ میں میٹروویل اسٹار نے سوسائٹی یونین کو پنالٹی ککس کی بنیاد پر3-2 سے ہرا دیا۔ چوتھے میچ میں ینگ اتحاد کلب نے نورانی اسٹار کو3-0 کے مارجن سے شکست دے دی۔ انور جونیئر 2 گول اور ذیشان نے 1 گول اسکور کیا۔ پانچویں میچ میں پاک ریکسر فٹ بال کلب نے ناظم آباد اسپورٹس کو پنالٹی ککس کی بنیاد پر 4-3 سے ہرا دیا۔ چھٹے میچ میں نارتھ مسلم فٹ بال کلب نے ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد شمع مسلم فٹ بال کلب اورنگی ٹائون کو1-0 کے مارجن سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ فیصلہ کن گول ندیم نے اسکور کیا۔ میچ کے ریفری، شبو، کلیم، واجد شاہ، ہارون، شبیر نواز اور حمزہ تھے ۔میچ کمشنر قاسم تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے