ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گلیڈی ایٹرز کراچی کنگز کو شکست دینے کے باوجود ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میں کے موقع پر شائقین کی بڑی تعدا د میچ سے لطف اندوز ہورہی ہے، دوسری طرف کھیلے گئے میچ کی تصویری جھلکیاں ( فوٹو : ناصر عبداللہ کشمیری)

لاہور (سید وزیر علی قادری) پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا برانڈ پاکستان سپر لیگ کے 7 ویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں کوئٹہگلیڈی ایٹرز نے 28ویں میچ میں کراچی کنگز کو بآسانی 23 رنز سے شکست دے دی۔ یہ دونوں ٹیموں کا پہلے رائونڈ کا آخری میچ تھا۔ اپنے حصے کے 10میچز کھیلنے کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں۔ گزشتہ روز ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے 2 میچ کھیلے گئے ،پہلا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا۔فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ٹابت ہوا۔ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے بعد پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرنے والی تیسری ٹیم پشاو زلمی کی ہے جو 10 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرچکی ہے۔ 167 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز ہی بناسکی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خرم شہزاد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں انگلش کرکٹر جوکلارک نے کپتان بابراعظم کے ہمراہ ذمہ دارنہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 87 رنز کی ابتدائی شراکت قائم کی۔ جوکلارک نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی بدولت 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابراعظم 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 3 چوکے شامل تھے تاہم اس کے بعد کراچی کنگز کا کوئی بھی بیٹر زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا۔شرجیل خان 16، قاسم اکرم 9، روحیل نذیر 8، عماد وسیم 11 ، لوئس گریگری ایک اور ٹام ولیم صفر پر آؤٹ ہوئے۔کراچی کنگز کو آخری 12 گیندوں پر جیت کے لیے 37 رنز درکار تھے کہ خرم شہزاد نے دوسری گیند پر چھکا لگنے کے باوجود اوور کی آخری 2 گیندوں پر 2 وکٹیں حاصل کرکے میچ کو دلچسپ بنادیا۔اس دوران عماد وسیم کا ایک کیچ ڈراپ ہوا جبکہ ایک مرتبہ وہ نوبال پر کیچ دے بیٹھے تھے۔خرم شہزاد نے 22 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ نسیم شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیسن رائے کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے اوپنر نے 64 گیندوں پر11 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ جیمز ونس نے 29، ول سمیڈ نے 10 اور عمر اکمل نے 2 رنز اسکور کییتھے۔ افتخار احمد اور حسان خان بالترتیب 21 اور 3 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ لوئس گریگری، عماد وسیم، میر حمزہ اور عثمان شنواری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں