ملتان (اے پی پی) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے کہا ہے کہ مجھے لابرانچ کودرپیش مسائل کا علم ہے، لابرانچ سمیت تمام جنرل برانچوں کے لیے سابق ہائی وے بلڈنگ کوگراکر8 منزلہ عمارت تعمیرکی جارہی ہے، جس میں لابرانچ کا ایک مکمل پورشن ہوگا، ہائی وے بلڈنگ کوگرانے کا کام تیزی سے جاری ہے جو جلد مکمل ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لا افسران سے ملاقات کے دوران کیا۔ چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہاکہ پارکنگ کابھی ایک بڑا مسئلہ ہے جلد پارکنگ پلازہ کی تعمیربھی ہوگی جس کی تعمیرکے بعدروڑسے رش ختم ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے تمام افراد کوجائزسہولیات دینامشن ہے۔