ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین نے امر یکی فو جی کمپنیوں پر پا بند یاں لگا نے کا اعلان کر دیا

بیجنگ : چین نے نے کہا ہے کہ امر یکہ کی جا نب سے تا ئیوان کو ہتھیاروں کی فروخت سے  چین کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے، چین اس اقدام کی سختی سے مخالفت اور شدید مذمت کرتا ہے، چین اپنی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے  تحفظ کے لیے حالات کی ترقی کے مطابق تمام ضروری اقدامات کرتا رہیگا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین کا ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ حال ہی میں  امریکہ نے تائیوان کو کل 100 ملین امریکی ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا، جس نی ایک چین کے اصول اور چین-امریکہ  تین مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی کی۔ یہ عمل  چین کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کو شدید نقصان پہنچاتا ہے اور چین امریکہ تعلقات اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت اور شدید مذمت کرتا ہے۔

وانگ وین بین نے اس بات پر زور دیا کہ چین ایک بار پھر امریکی حکومت اور متعلقہ فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ ایک چین کے اصول اور چین-امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کی پاسداری کریں، اور تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت  اور امریکہ اور تائیوان کے درمیان فوجی تعلقات بند کریں۔چین اپنی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے  تحفظ کے لیے حالات کی ترقی کے مطابق تمام ضروری اقدامات کرتا رہیگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں