ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹنڈوالٰہیار ،گورنمنٹ بوائز اسکول سے استاد کا تبادلہ ،طلبہ کا احتجاج

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)گورنمنٹ بوائزہائی اسکول خیر محمد جروار سے استاد کا تبادلہ طلبہ و طالبات تبادلے کے خلاف سراپا احتجاج استاد کو دوبارہ ہمارے اسکول میں مقر ر کیا جائے طلبہ کا مطالبہ استاد کے جانے سے ہمارے سالانہ امتحانات میں اثر پڑے گا استاد واپس کرو تعلیم کو بچائو کے نعر ے۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار کے گوٹھ خیر محمد جروار میں قائم گورنمنٹ ہائی اسکول خیر محمد جروار سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے اسکول میں موجود استاد محمد علی جروار کا تبادلہ کر کے دوسرے اسکول میں ڈیوٹی سر انجام دینے کا لیٹر جاری کیا گیا جس کے بعد گورنمنٹ ہائی اسکول خیر محمد جروار کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں اور استاد کے تبادلے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا ۔ اس موقعے پر چند طالبات نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہمارے استاد محمد علی جروار ایک بہترین استاد ہیں اب اسکول میں سالانہ امتحانات کی تیاری جاری ہے ایسے میں استاد کا تبادلہ سمجھ سے بالا تر ہے آنے والا استاد ہمیں وہ تیاری نہیں کراسکتا جو ہمارے استاد نے کرائی ہے استادوں کو زبردستی تبادلہ کر کے افسران ملک و قوم کے معماروں کی تعلیم تباہ کر نا چاہتے ہیں طلبہ نے اپنے استاد کی بحالی کے لیے جروار موری کے مقام پر دھر نا بھی دیا جس کے سبب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔ اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔طالبات کا کہنا تھا کہ جب تک ٹیچر محمد علی جروار کی واپسی نہیں ہوتی تب تک دھرنا روڈ پر جاری رہے گا طالبات ڈٹ گئی اور فضا استاد واپس کرو تعلیم بچاؤ کے نعروں سے گونج اٹھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں