English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 سندھ حکومت کو اب تک کوئی وزیرداخلہ نہیں مل سکا، حلیم عادل شیخ

القمر

کراچی:اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پچھلے کئی سال سے سندھ حکومت کو کوئی وزیرداخلہ نہیں ملا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ  کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ صاحب آپ شہید اطہر متین کے گھر مجرم کی حیثیت سے آئے ہیں یا ملزم کی حیثیت سے؟  کیا اطہر متین کے قاتل پکڑے گئے یا سامنے آگئے؟ اس کا ذمہ دار کون ہے؟ کیا آپ وزیرداخلہ نہیں ہیں؟ پچھلے کئی سال سے سندھ حکومت کو کوئی وزیرداخلہ نہیں ملا۔

حلیم عادل شیخ کاکہنا تھا کہ وزیر اعلی کا منہ اطہر متین شہید کے لواحقین سے تعزیت کا نہیں، وزیر اعلی آج کس منہ سے شہید اطہر متین کے گھر گئے ہیں، آپ وزیرداخلہ ہیں قاتلوں کو بے نقاب کرکے شہید اطہر متین کے گھر آنا چاہیے تھا۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی  کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی ہتھکڑی لگاکر خود کو پیش کرتے کے کراچی کے مقتولین کا میں مجرم ہوں، شہر کراچی پولیس کے حوالے ہے، جس میں قاتل آزاد اورمظلوم مارے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے