ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اتائی ڈاکٹروں کیخلاف بھر پور کارروائی کی ضرورت ہے ، رفیق مگسی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری رفیق مگسی نے محکمہ صحت ، ڈپٹی کمشنر اور ڈی جی صحت سے اپیل کی کہ اتائی ڈاکٹروں نے پورے سندھ سمیت حیدرآباد کے کچی آبادیوں کو اپنے لپیٹ میں لیا ہوا ہے آئے دن بیماریوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہیں۔صرف اتائی ڈاکٹروں کی وجہ سے اس سے سفید پوش اور غریب عوام اور بیماریوں میں بہت زیادہ متاثر ہورہیں ہیں۔ صحت کے ادارے کی ملی بھگت سے ہر گلی محلے میں آپ ایک نہ ایک اتائی ڈاکٹر کو ضرور پاوں گے۔جو اپنے غلط تجربے سے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔زیادہ تر بچے اور بوڑھے متاثر ہو رہیں ہیں۔غلط تجربے سے بیماریوں میں عوام مبتلا ہوتے جارہیں ہیں۔جوکہ تشویش ناک صورتحال بنتا جا رہا ہیں۔کوئی ادارہ اس اتائی ڈاکٹروں کو روکنے کے لیئے نظر نہیں آتا آخر کیوں۔سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے صحت کا شعبہ عوام کے لیے عذاب بن چکا ہے۔بھراڑی کے علاقوں گائوں گوٹھوں میں آپ کو صرف اتائی ڈاکٹر ہی نظر آئے گے۔آخر اس خطرناک بیماری کو کونسا ادارہ روکے گا۔صیحت کے ادارے کے کچھ افسران ان اتائی ڈاکٹروں سے بھتا وصول کرکے ان کو چوٹ دیتے ہیں۔تاکہ تم بھی کمائو اور ہمیں بھی کھلائو۔ایسے افسران ریایت کے مستحق نہیں ہیں۔عوام دشمن صحت افسران کے لیے بھی سزا کا تعین کیا جائے۔کیونکہ اتائی ڈاکٹروں کے ساتھ صحت کے نااہل افسران بھی سزا کے حقدار ہیں۔گھر بیٹھے تنخواہیں اور بھتا دیگر مراعات لے رہے ہیں۔جانوں سے کھیلنے والے اتائی ڈاکٹروں کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے۔DG ہیلتھ کو ٹیم تشکیل دے کر ان ظالموں کے خلاف فوری کارروائی کرکے مستقل بنیادوں پر ان اتائی ڈاکٹروں کے اسپتالوں کو سیل کرکے کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ مثال بنے اور قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچائی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں