ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کے ہرضلع میں جامعات قائم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم

حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے ناظم مرزانعمان بیگ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت کی کابینہ میں ہرضلع میں جامعات کے کیمپس قائم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں،لیکن ہمارامطالبہ ہے کہ کالجز کو جامعات کے کیمپس کا درجہ دینے کے بجائے ہرضلع میں الگ یونیورسٹی یاکیمپس بنانے کے اقدامات کیے جائیں، حکومت سندھ معیار تعلیم بہتربنانے پر توجہ دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے طالب علم باصلاحیت ہیں لیکن وسائل اور سہولیات سے محروم ہیں۔ہرضلع میں یونیورسٹی کے قیام سے سندھ کا ہرطالب علم اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کے ساتھ طالبات کے لیے الگ تعلیمی ادارے قائم کیے جائیں۔مزرانعمان بیگ کا مزید کہنا تھا کہ نئے تعلیمی ادارے سندھ کی بنیادی ضرورت ہیںلیکن صوبہ میں معیار تعلیم انتہائی ناقص ہے،حکومت سندھ تعلیم کومعیاری بنانے اور ہر طالب علم کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کرے۔ناظم جمعیت کا مزید کہنا تھا کہ جامعات میں بڑھتی فیسوں کی وجہ سے تعلیم غریب کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے ،لہٰذا حکومت جامعات کی فیسوں میں کمی کرے اور مستحق طلبہ کے نئے اسکالرشپ پروگرام کا آغازکرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں