عمان (انٹرنیشنل ڈیسک) اردن کے وزیراعظم بشرخصاونہ مصر کے سرکاری دورے کے موقع پر کورونا کا شکار ہوگئے ۔ اردنی حکام کا کہنا ہے کہ خساونہ کامصری وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیاگیا ہے اور اس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ حکام نے نے بتایا کہ وزیراعظم نے مصر میں تمام سرکاری ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں۔