ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عامر لیاقت کی پارٹی رکنیت خطرے میں پڑ گئی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی پارٹی رکنیت خطرے میں پڑ گئی۔

پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر اور رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے عامر لیاقت کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کی درخواست دے دی۔

راجہ اظہر نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو خط لکھا دیا۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی پارٹی رکنیت ختم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت حسین کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز کے خلاف پارٹی قیادت ایکشن لے، انہوں نے اپنے بیانات اور ویڈیوز میں بانی ایم کیو ایم سے یکجہتی ظاہر کی۔

خط میں کہا گیا کہ عامر لیاقت پی ٹی آئی کے درمیان رہتے ہوئے پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ان کی نامناسب حرکات اور ناشائستہ زبان سے ورکرز خوش نہیں، عامر لیاقت سے پارٹی قیادت اب سختی سے نمٹے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں