بدین (نمائندہ جسارت )وفاقی وزیر و سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا، سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سینیٹر رحمن ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم نے ملکی سیاست میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا وہ ایک متحرک اور دور اندیش سیاسی رہنما تھے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہو سکے گا۔ ملکی سیاست میں ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔