ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باپ اور 2 بیٹوں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے سے متعلق درخواست دائر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں باپ اور 2 بیٹوں کو نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے سے متعلق درخواست دائر کردی گئی۔ سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں عثمان فاروق ایڈدوکیٹ کاکہنا ہے کہ درخواست گزار محمد حفیظ 80 کی دہائی میں بنگلہ دیش سے پاکستان آئے تھے، درخواست گزار
کو 1989 میں قومی شناختی کارڈ بھی جاری ہوچکا ہے،درخواست گزار محمد حفیظ نے 1996 میں رضوانہ پروین سے شادی کی ہے،درخواست گزار کے 2 بیٹے مصطفی علی اور مرتضیٰ علی ہیں ،درخواست گزار کے شناختی کارڈ کی 2015ء میں میعاد ختم ہو گئی ہے،نادرا حکام نے شناختی کی تجدید نہیں کررہے ہیں نہ ہی بچوں کے شناختی کارڈ بنا رہے ہیں، شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے مالی اور ملازمت کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، درخواست گزار کے پاس تمام ضروری دستاویزات موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں