ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین میں ایمرجنسی نافذ،نیٹو جنگی طیارے الرٹ،امریکی و روسی وزرائے خارجہ ملاقات منسوخ

کیف/ماسکو/واشنگٹن/ویٹی کن سٹی ( آن لائن+صباح نیوز+اے پی پی ) یوکرین کی قومی سلامتی کونسل نے ملک میں قومی ایمر جنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔یوکرین کی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نواز باغیوں کی فائرنگ سے ایک یوکرینی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔ یوکرینی وزیرخارجہ نے مغربی ممالک پر زوردیا ہے کہ یوکرین کو روس کے خلاف اسلحہ کی ترسیل مزید تیز کریں۔ادھرروسی پارلیمنٹ نے صدرپوٹن کو ملک سے باہر فوج کی تعیناتی کی اجازت دے دی جبکہ نیٹو کے 100 سے زائد جنگی طیاروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے اپنے روسی ہم منصب سرگی لافروف کے ساتھ شیڈول ملاقات منسوخ کر دی۔امریکا کی جانب سے یہ اقدام روس کی طرف سے یوکرین کے دو خطوں کی آزادی کو تسلیم
کیے جانے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس سے صورتحال مزید گھمبیر ہو گئی ہے۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت سے چین حوصلہ پکڑے گا۔امریکی ریڈیوکو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا نے کہا کہ یوکرین پر روس کا حملہ چینی صدر کو تائیوان پر قبضہ کرنے کی ہمت دے گا، سابق صدر کے مطابق چین تائیوان پر خود حملہ کرے گا۔دوسری جانب کیتھولک چرچ کے سربراہ اور عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے روس یوکرین تنازع پر فریقین سے جنگ کے خطرات کو روکنے اور خدا کے سامنے اپنے ضمیر کا جائزہ لینے پر زور دیا ہے اور امن کے لیے 2مارچ کوبین الاقوامی سطح پر روزہ رکھنے اور دعا کی اپیل کی ہے۔اواشنگٹن پوسٹ کے مطابق انہوں نے اپنے ہفتہ وار خطاب کے آخر میں کہا کہ یوکرین کی صورتحال اور خطرناک پیش رفت افسوسناک ہے، ایک بار پھر مذموم مقاصد کے حصول کے لیے امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین ایسے اقدامات سے گریز کریں جو لوگوں کے لیے مزید مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں