سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں اومیکرون ویرینٹ کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیس کو دیکھتے ہوئے5سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی منظوری مل گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائزراور بایو ٹیک کی تیار کردہ 2خوراکوں والی ویکسین کو بچوں پر استعمال کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔بچوں کو 3ہفتوں کے وقفہ سے ویکسین کی 2خوراکیں دی جائیں گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کینیڈا میں ویکسین کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں نے احتجاج شروع کیا تھا،جو بعد میں بلجیم ، فرانس، نیدرلینڈ اور نیوزی لینڈز تک پہنچ گیا تھا۔