کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا نے برطانیہ سے منگوائے گئے کچرے کے سیکڑوں کنٹینر واپس لوٹا دیے۔ ان کنٹینروں میں اسپتالوں کا طبی فضلہ اور دیگر سامان لدا ہوا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایشیائی ممالک یورپی اور امریکی ممالک سے کچرے کے کنٹینر وصول کرنے سے انکار کرکے انہیں واپس کررہے ہیں۔ برطانیہ کو لوٹائے گئے ردی سامان پر مشتمل 263 کنٹینروں میں 3ہزار ٹن سامان تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کھیپ کے آخری 45 کنٹینر کو بھی برطانیہ روانہ کردیا گیا ہے۔ مقامی کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے کنٹینروں میں مطلوبہ سامان نہیں ملا۔
