English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک آسٹریلیا سیریز کیلئے میچ آ�یشلز کا تقرر کردیا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ؤاحد ٹی ٹوئنٹٰ انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق تین ٹیسٹ میچز میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کےعلیم ڈار ذمےداری نبھائیں گے  جب کہ ان کے ہمراہ احسن رضا آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔

پی سی بی کے امپائر برائے 2020 اور 2021 کا ایوارڈ وصول کرنے والے آصف یعقوب سیریز کے پہلے اور تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹی وی امپائر کے فرائض انجام دیں گے، جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں یہ ذمہ داریاں راشد ریاض نبھائیں گے۔

آئی سی سی کے چیف میچ ریفری رنجن مدوگالے کو ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

پی سی بی کےمطابق   پہلے ون ڈے میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے  جب کہ دوسرے میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا ذمہ داریاں نبھائیں گے،  تیسرے میچ میں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرنگ کریں گے۔

پی سی بی کا بتانا ہےکہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائر ہوں گے جب کہ وائٹ بال سیریز میں میچ ریفری کے فرائض جاوید ملک ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے