English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس سے متعلق اپنی پوزیشن سے پاکستان کوآگاہ کردیا تھا، امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ روس سے متعلق پاکستان کواپنی پوزیشن سے آگاہ کردیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے متعلق علم ہے۔پاکستان سے دیرینہ شراکت داری اورتعاون ہے۔ خوشحال اورجمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ روس کوجنگ سے روکنے کے لئے امریکا نے جوسفارتی کوششیں کیں ان سے پاکستان کوآگاہ کردیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ دنیا کے ہرملک کی ذمہ داری ہے کہ وہ یوکرین کیخلاف روسی صدرپیوٹن کے اقدامات پرتشویش کا اظہارکرے۔ توقع ہے کہ ہرملک عالمی امن اوراستحکام کوخطرے میں ڈالنے والے روسی اقدامات کی مخالفت کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے