قنبر علی خان(نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی پولیس لاڑکانہ ڈویژن رینج مظہر نواز شیخ کی زیر صدارت ڈپارٹمنٹل پروموشن ایک اہم ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں لاڑکانہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پانچوںاضلاع قنبر ، لاڑکانہ ،شکارپور ،جیکب آباد اورکشمور کے ایس ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی لاڑکانہ مظہرنواز شیخ نے لاڑکانہ ڈویژن کے پانچ اضلاع کے 83 سینئر اے ایس آئیز کو بطور سب انسپکٹرز کے عہدے پر محکمانہ ترقی دے دی ہے جبکہ 80سینئرہیڈکانسٹبلز کو بطور اے ایس آئیز کے عہدے پر پروموٹ کیا گیا جبکہ دوسری جانب ڈی آئی جی نے لاڑکانہ نے محکمہ پولیس کے اندر بہترین پولیس کارکردگی دکھانے اور قابل فخر ڈیوٹی سرانجام دینے والے لاڑکانہ ڈویژن رینج کے پانچوں اضلاع کے 85 پولیس افسران وجوانوں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا یہ اسناد اور نقد انعامات ایک پروقار تقریب میں دیے گئے، نقد انعامات واعزازات حاصل کرنے والوں میں12 انسپکٹر زمیراں خان درانی ، اختر ابڑو، اسداللہ شیخ ، شیر افسر پٹھان ، عبدالوحید ابڑو ، مہتاب کھاوڑ ،بشیر احمد مگسی ، محمد ایاز کھیڑو ، غلام قادر جتوئی ، محمد الیاس ، امتیاز احمد کھاوڑاور انسپکٹر عبدالرحمن بھٹو سمیت 4سب انسپکٹرز، 6 اے ایس آئیز ، ہیڈ کانسٹیبلز ، کانسٹیبلز اور ہیڈ کلرک سمیت مجموعی طور پر 85پولیس افسران واہلکاران شامل ہیں جن کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور ہزاروں روپے کے نقد انعامات دیے گئے۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ مظہر نواز شیخ نے جوانوں کی مہارت اور جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پولیس افسران واہلکاروں کیلیے ڈپارٹمنٹل پروموشن ترقی انتہائی خوش آئند بات ہوتی ہے ان کی ذمے داریوں میں اضافہ ہوتا ہے جن کو احسن طریقے سے نبھانا اب پولیس افسران واہلکارروں کا فرض ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں ان شاء اللہ ہمیں قوی امید ہے کہ پولیس افسران وہلکاران اپنی ذمے داریوں کا احساس کرتے ہوئے اپنے فرض منصبی کو ہرشے پر مقدم رکھتے ہوئے ان کو ملک وقوم کی خدمت اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلیے ہر دم عزم وحوصلے سے اپنے فرائض کی ادائیگی کیلیے سرگرم رہ کر محکمہ پولیس کیلیے فخر وعزت کا باعث بنیں گے۔
