میرپورخاص، سجاوت(نمائندگان جسارت ) سنی رابطہ کونسل ضلع میرپور خاص کے زیر اہتمام 22رجب یوم وفات کاتب وحی امیر المومنین سیدنا امیر معاویہؓ کے موقع پر ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سنی رابطہ کونسل ضلع میرپور خاص کے رہنماؤں حافظ احتشام الحق ،حافظ محمد شاہ فہد ،غلام محمد مہر،ریاض فاروقی اورقاری محمد ارشد جمیل ودیگرنے کہا کہ سیدنا امیر معاویہؓ کی وفات پر سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اورالیکٹرونک میڈیا اورپرنٹ میڈیا پر ان کی زندگی پرروشنی ڈالی جائے سیدنا امیر معاویہؓ نے 64لاکھ مربع زمین پر خلافتِ کی اورنصف دنیا پراسلام کے جھنڈے کوغالب کیااوردنیا کو انصاف فراہم کیااور دنیا میں سب سے پہلے بحری بیڑہ تیار کرنے والے امیر معاویہؓ ہیں آج امیر معاویہؓ کے خلاف ملک بھرمیں دشمنان صحابہ گستاخی کررہے ہیں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیںکہ ایسا سخت قانون بنایا جا ئے کہ کوئی بھی شخص صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی نہ کر سکے اور خلفاء راشدین کے ایام پرعام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔دوسری جانب سجاوت میں بھی خلیفہ راشد حضرت سیدنا امیرِ معاویہ ؓ کی وفات کی نسبت سے سنی رابطہ کونسل سجاول کی جانب سے جامع مسجد خالد بن ولیدؓ سجاول سے مدح صحابہؓ جلوس حنیف ساحل کی قیادت میں نکالا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جلوس مسجد خالد بن ولید سے فاروقِ اعظم چوک پہنچا جہاں جلوس کی باقاعدہ شروعات کلامِ پاک سے کی گئی ،اس کے بعد جلوس کو پبلک پارک سجاول لایا گیا جہاں سنی رابطہ کونسل کے رہنما مولانا اظہرالدین حقانی،محمد الیاس فاروقی، حافظ محمد اسماعیل ، عاشق علی اور حافظ محمد سلیمان نے خطاب کیا۔مقررین نے حضرت امیرِ معاویہؓ کی عظیم اسلامی فتوحات کو خراج تحسین پیش کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ 22 رجب المرجب کو عام تعطیل کر کے یہ دن سرکاری سطح پر منایا جائے۔ آخر میں لاڑکانہ میں کچھہ دن پہلے صحابہ کرامؓ کی شان میں کی گئی بدترین گستاخی کی شدید مذمت کی گئی اور گرفتار گستاخ غفور شاہ کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیاگیا۔
