دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے 24 گھنٹوں میں دوسری بار شامی دارالحکومت دمشق کے گرد بمباری کردی۔ شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دمشق اور اس کے دیہی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ادھر اسدی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فضائی دفاع نظام نے میزائلوں کو فضاہی میں تباہ کردیااور حملے کا بھرپور جواب دیا گیا۔ فوجی ترجمان نے کہا کہ حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔یاد رہے کہ اس سے قبل سرکاری میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیل نے قنیطرہ صوبے کے آس پاس کے علاقے میں حملے کیے ہیں ۔
The post اسرائیل کی 24گھنٹے میں دوسری بار دمشق پر بمباری appeared first on Daily Jasarat News.
