English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کنگ فو کے فروغ کیلیے اسکول سطح پر پروگرام کرانے ہونگے

القمر

حیدرآباد(جسارت نیوز) حیدرآباد کنگفو اکیڈمی کے زیر اہتمام حیدرآباد اسکولز کنگفو ایسوسی ایشن کی زیراہتمام پاک چائنا انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالج سسٹم جامشورو کیمپس و حیدرآباد ڈویڑنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کی زیر نگرانی کنگفو شیش/بیلٹ ٹیسٹ مقابلوں  ٹیسٹ اور بیلٹ ایوارڈ کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کے چیف آرگنائزر چائنا سے تربیت یافتہ ووشو کنگفو حیدرآباد اکیڈمی کے روح رواں سیفو سید سلمان حیدر جعفری تھے جبکہ پاک چائنا انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالج سسٹم جامشورو کیمپس کی ڈائریکٹر میرزادی، کوڈائریکٹر آصف علی شر اور پرنسپل ماہرہ نور عباسی نے اپنی پوری ایڈمنسٹریشن کے ساتھ پروگرام کو بہترین انداز میں منعقد کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن و سیکریٹری حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی پرویز احمد شیخ نے ربن کاٹ کر پروگرام کا باقائدہ افتتاح کیا۔ بعد ازاں مختلف طلباء و طالبات نے ٹائلز بریکنگ، تائولوز اور دیگر فنون کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر ایرینا کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے