ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں ائرایمبولینس سروس کا اعلان کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہلال احمر اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر جلال عویسی نے کہا کہ بہت جلد ایئر ایمبولینس کے منصوبے پر جاری کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ائر ایمبولینس کو دوبارہ چلاتے ہوئے ابتدا میں اسے دارالحکومت ریاض تک محدود رکھا جائے گا۔ سڑکوں پر رش کے پیش نظر ایمبولینس گاڑیوں کے متبادل کے طورپر یہ ایک سروس ہنگامی حالت میں معاون ثابت ہوگی۔
