English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس کی دارالحکومت کیف کی طرف پیش قدمی ،عالمی برادری نے تنہا چھوڑدیا،یوکرینی صدر کا شکوہ

القمر

کیف/ماسکو/واشنگٹن/بیجنگ( خبرایجنسیاں+ مانیٹرنگ ڈیسک) روس کی یوکرین کے دارالحکومت کیف کی طرف پیش قدمی جاری ہے اورپارلیمنٹ سے چند کلومیٹر کافاصلہ رہ گیا۔یوکرین کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ حالات دوسری جنگ عظیم جیسے ہوگئے۔ ادھر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے شکوہ کیا ہے کہ عالمی برادری نے روس سے لڑنے کے لیے ہمیں تنہاچھوڑدیا ،کوئی ساتھ دیتا نظر نہیں آرہا،دشمن کا پہلا ہدف میں اور میرا خاندان ہے، ان کا مقصد ہمارے ملک کو سیاسی طور پر بھی تباہ کرنا ہے۔بعدازاں انہوں نے وڈیو پیغام میں روسی ہم منصب پیوٹن کے ساتھ براہ راست بات چیت پر رضامندی ظاہرکی اور نیٹو کی رکنیت کے حوالے غیرجانبدار رہنے کی پیشکش کی۔ان کا کہنا تھاکہ ہم یوکرین کی غیرجابندار حیثیت پر روس سے بات کرنے سے نہیں گھبراتے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرینی صدر ولادیمیرزیلینسکی کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی۔روسی صدارتی محل کریملن کے مطابق یوکرینی صدر کے بیان پر روسی صدر پیوٹن مذاکرات کے لیے رضامندہوگئے ہیں جس کے بعد یوکرین کو منسک میں مذاکرات کرنے کی تجویز سے آگاہ کردیا۔ کریملن کا کہنا ہے کہ پیوٹن نے بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں مذاکرات کے لیے بیلا روس کے صدرکو بھی آگاہ کردیا ہے تاہم یوکرین نے منسک کی بجائے وارسا میں مذاکرات کی تجویز پیش کی ہے۔کریملن کے مطابق یوکرین نے وارسا میں مذاکرات کی تجویز پیش کرنے کے بعد رابطہ منقطع کردیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل روس نے یوکرین کو مذاکرت کی مشروط پیشکش کی تھی اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ یوکرین کی فوج ہتھیار ڈال دے تو روس مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ان کا کہنا تھاکہ یوکرین کے عسکری کردار کو ختم کرنے کے لییخصوصی فوجی آپریشن کا فیصلہ کیا۔ ادھر امریکا نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کل اتوار تک یوکرینی دارالحکومت کیف پر مکمل قبضہ کرکے حکومت ختم کر دے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف شہروں پر بمباری کے بعد روس کے ہزاروں فوجیوں نے کیف کا زمینی محاصرہ کرلیا ہے اور یوکرین چرنوبل ایٹمی پاور پلانٹ پر بھی قبضہ کیا ہے۔دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ نے روس اور یوکرین میں ثالثی کی پیشکش کردی۔ چینی صدر شی جن پنگ نے روسی ہم منصب پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔انہوں نے یوکرین کے مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے پر روز دیا۔ مزید کہا یوکرین کی صورتحال بڑی تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔قبل ازیں روس کی یوکرین پر دوسرے روز بھی بمباری، راکٹ اور فضائی حملے جاری رہے ، بحیرہ اسود میں 2 اہم جزیروں زمینی اور اسنیک پر قبضہ کر لیا۔ لڑائی میں 200 یوکرینی فوجی کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے جب کہ سیکڑوں زخمی ہیں۔ روسی حمایت یافتہ جنگجو بھی اسلحہ اٹھائے دارالحکومت کیف میں داخل ہوگئے ۔ فوجی تنصیبات کو 3سے زائد بار نشانہ بنایا گیا، 11ائر فیلڈز، ایک بحری اڈہ تباہ کرنے، ایک ہیلی کاپٹر اور چارڈرون گرانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ادھر یوکرینی حکام نے بھی کیف میں روسی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی طیارہ دارالحکومت کیف کے دارنتسکی ضلع پر مار گرایا گیا ہے۔یوکرینی صدر نے روس کے خلاف پوری فوج کوحرکت میں آنے کا حکم دیا ، 18سے 60سال کے مردوں پر ملک چھوڑنے پر پابندی بھی عاید کر دی گئی۔یوکرینی صدر نے کہنا تھا کہ یورپ کے 27رہنمائوں سے پوچھا یوکرین نیٹو میں شامل ہو گا؟ ہر کوئی ڈرتا ہے اور جواب نہیں دیتا اورکوئی بھی ہمارا ساتھ دیتا نظر نہیں آ رہا۔یوکرینی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ حملے کے لیے پڑوسی ملک بیلاروس کی گومل ائر فیلڈ استعمال کر رہا ہے۔مزید برآں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد تیزی سے اوپر جانے والی خام تیل کی قیمتیں اب کم ہونا شروع ہوگئی ہیں۔تیل و گیس کی قیمت میں کمی کا رحجان دیکھنے میں آرہا ہے اور برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر کی سطح سے نیچے آگئی ہے۔گزشتہ روز برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 101.99 ڈالر فی بیرل پر چلی گئی تھی تاہم اب اس میں 33 سینٹس کمی ہوئی ہے اور قیمت 98.75 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی فی بیرل قیمت 30 سینٹس کم ہوکر 92.51 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

The post روس کی دارالحکومت کیف کی طرف پیش قدمی ،عالمی برادری نے تنہا چھوڑدیا،یوکرینی صدر کا شکوہ appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے