اسلام آباد (صباح نیوز) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر سینیٹر مشتاق احمد خان ایوان بالامیں بازی لیے گئے، سب سے زیادہ متحرک اور نمبرون سینیٹر قرار پائے، پلڈاٹ کے مطابق سینیٹ کے 45 روزہ 317ویں سیشن (4 جنوری تا 17 فروری 2022 ء( کے دوران سینیٹر مشتاق احمد خان ٹاپ 5 ووکل سینیٹرز میں سب سے زیادہ متحرک اور پہلے نمبر پر قرار پائے، انہوں اس سیشن کے دوران ایوان میں 2 گھنٹے اور 41منٹ تک تقریریں کیں۔ 4 جنوری سے 17فروری 2022ء تک جاری رہنے والے اس سیشن کے دوران سینیٹ میں قائدِ ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم 2 گھنٹے 18منٹ تک بولے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی شیری رحمان سب سے زیادہ بولنے والے سینیٹرز میں تیسرے، پی ٹی آئی کے فیصل جاوید خان چوتھے اور پیپلز پارٹی کے رضا ربانی پانچویں نمبر پر رہے۔

