ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،ریجنل کمشنر

ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی جانب سے سندھ یونیورسٹی کیمپس ٹھٹھہ میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ریجنل الیکشن کمشنر ٹھٹھہ نے کی۔ میٹنگ میں ریجنل الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ کے اسٹاف کے علاوہ یونیورسٹی کے وائس پرنسپل، پروفیسرز اور یونیورسٹی کے دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔ میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل الیکشن کمشنر ٹھٹھہ عبد الرحمن آرائیں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی آئینی ذمہ داری یعنی قومی اور صوبائی اسمبلیوں، بلدیاتی انتخابات کے لیے ملک بھر میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد کرانا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کسی بھی الیکشن کے انعقاد کے لیے بنیادی دستاویز انتخابی فہرست ہیں جو غلطی سے پاک ہونی چاہیے اور انتخابی فہرست کی تیاری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اولین ذمہ داری ہے۔عبدالرحمن آرائیں نے یونیورسٹی کے پرنسپل اور دیگر اسٹاف سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ووٹرز کی آگاہی مہم میں بھر پور حصہ لینے اور طلباء کے لیے ووٹرز آگاہی کے بارے میں پروگرام منعقد کرنے کا کہا۔ جس پر وائس پرنسپل نے یقین دہانی کرائی کہ وہ آئندہ ماہ سے یونیورسٹی میں ووٹرز کی اہمیت کے حوالے سے مختلف آگاہی پروگرام منعقد کروائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں