English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صحافی اطہر متین کے قتل کا اہم ملزم گرفتار

کراچی : وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث اہم ملزم گرفتار کر لیا ہے ،ملزم کو حب بارڈر کے قریب سے گرفتار کیا ہے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا ہے کہ صحافی  اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیاملزم اشرف کو سندھ پولیس نے گرفتار کیا ،قاتل کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی،جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے کاروائی کی گئی ،ملزم کو تحقیق کے لیے منتقل کیا جا رہا ہے۔

 پولیس کے مطابق ملزم اشرف منگلزئی کا تعلق بلوچستان کے علاقے خضدار سے ہے،ملزم کو حب بارڈر کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے گرفتار ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج میں آگے دکھائی دیا جانے والا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے