لاہور: بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ تبدیلی کے نام سے اب ہمیں چڑ ہو چکی ہے،دن گزرنے کے ساتھ لوگوں میں مایوسی بڑھ رہی ہےمایوسی ناراضگی اور ناراضگی نفرت میں بدل جاتی ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے اختر مینگل کا کہنا ہے کہ تمام فیصلوں پر اتفاق رائے سے عمل درآمد ہوا ہے،دن گزرنے کے ساتھ لوگوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے مایوسی ناراضگی اور ناراضگی نفرت میں بدل جاتی ہے، جلد آپ خوش خبری سنے گیں۔
بی این پی کے سربراہ کا مزید کہنا ہے کہ نفرتیں بڑھنے سے بغاوت کی نوبت آجاتی ہے بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا ہے عدم اعتماد سے متعلق بات چیت ہوئی ہے پی ڈی ایم جماعتوں کا عدم اعتماد سے متعلق ہوم ورک مکمل ہو گیا ہے نظر انداز کرنے کی وجہ سے بلوچستان کے حالات اس نہج پر پہنچ چکے تبدیلی کے نام سے اب ہمیں چڑ ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ روز اول سے سیاسی ہے بلوچستان کا مسئلہ سیاسی طریقے سے ہی حل ہو گا بلوچستان کا حل طاقت نہیں ، مذاکرات ہے اگر کوئی مجرم ہے تو اسے عدالتوں میں پیش کیا جائے گرفتار بے گناہ افراد کو رہا کیا جائے بلوچستان کی محرومیوں سے شورش پھیل رہی ہے ملاقات میں بہت سی چیزوں پر اتفاق رائے ہوا ہے ۔

