English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل فاتح کو چمچاتی ٹرافی اور8کروڑ روپے انعام دیاجائیگا

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان سپر لیگ فائنل کی فاتح کے لیے چمچاتی ٹرافی کے ساتھ کروڑوں روپے کے کیش انعامات بھی منظر عام پر آگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیون کی فاتح ٹیم کو چمچاتی ٹرافی کے ساتھ انعام میں 8کروڑ روپے بھی دیے جائیں گے۔ جب کہ رنراپ کو 3کروڑ 20لاکھ روپے ملیں گے۔ اسی طرح پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو 30لاکھ روپے ملیں گے۔ اسی طرح پلیئر آف دی میچ کو 5لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ امپائر آف دی ٹورنامنٹ کو بھی 35لاکھ روپے کا بھاری انعام دیا جائے گا ۔ پیسوں کی بارش میں بیٹر آف دی ٹورنامنٹ کو بھی 35لاکھ روپے ملیں گے۔ بولر آف دی ٹورنامنٹ کو 35لاکھ روپے، فیلڈرآف دی ٹورنامنٹ کیلیے بھی 35لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔ وکیٹ کیپر ، آل رائونڈر،ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور اسپرٹ کرکٹ ایوارڈ کی مد میں بھی 35،35لاکھ روپے کا انعام دیاجائے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے