English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیوٹن سے معافی مانگ لیں ، چیچن سربراہ کا یوکرینی صدر کو مشورہ

القمر

گروزنی(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کی نیم خودمختار مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی کو سپریم لیڈر و روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے معافی مانگنے کا مشورہ دے دیا۔روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں میں جنگ جاری ہے۔ایسے میں روس کی نیم خودمختار ریاست چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں 12 ہزار کے قریب چیچن فورسز کے اہلکار اور رضاکار روسی حکومت کے اقدام کی حمایت میں جمع ہوئے اور روسی فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے کہا کہ 12 ہزار چیچن اپنے ملک اور عوام کی حفاظت کیلیے کسی بھی قسم کے آپریشن میں حصہ لینے کو تیار ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ میں یوکرینی صدر کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ وہ سپریم لیڈر پیوٹن کو فون کرکے معافی مانگیں اور یوکرین کو محفوظ بنائیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ یوکرینی صدر روس کی شرائط تسلیم کرلے، یہ ان کیلیے اچھا اقدام ہوگا۔رمضان قادریوف نے روسی صدر پیوٹن سے بھی کہا کہ وہ یوکرینی صدر کو معاف کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے