اسلام آباد: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ نے نغمہ جاری کیا ہے۔
27 فروری کو پاکستانی سپرائز ڈے کے نام سے یاد رکھتے ہیں، کیونلکہ اس دن آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ انجام پایا تھا، اس آپریشن کو آج تین سال ہوگئے ہیں ، اس موقع پر پاک فضائیہ نے نغمہ ’’دنیا میں سربلند‘‘ جاری کیا ہے۔
پاکستان ایئر فورس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نغمہ کا لنک شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پاک فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہونے پر اس نغمہ کے ذریعے پاک فوج کے جوانوں اور آپریشن کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
واضح رہے کہ 3 سال قبل 27 فروری 2019 کو آج ہی کے دن پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیاروں مگ 21 اور سخوئی 30 کو مار گرایا تھا۔ ان طیاروں میں سے ایک مگ 21 جہاز پاکستانی حدود میں گرا تھا، کس کے پائلٹ کو ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کرلیا گیا تھا اور پھر اسے چائے پلا ئی گئی جو کہ ’’فنٹاسٹک ٹی‘‘ کے نام سے مشہور ہوئی۔ بعد ازاں ابھی نندن کو جذبہ خیر سگالی کے تحت کر رخصت کردیا گیاتھا۔
بھارتی ونگ کمانڈر کی وردی، جہاز کی باقیات اور چائے کا کپ پی اے ایف میوزیم کراچی کی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ گیلری میں محفوظ ہیں۔

