English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وقت آنے پر تحریک عدم اعتماد لے آئیں گے ، شہباز شریف

لاہور (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر مکمل اتفاق اور یکسوئی ہے، پوری تیاری کے ساتھ وقت آنے پرمیدان میں آئیں گے، نااہل حکمرانوں کا جانا ناگزیر ہوچکا،کوئی ولی نہیں عدم اعتماد کی تاریخ بتا دوں، پاکستان کے عوام ہاتھ اٹھا کر دعا ئیںکررہے ہیں کب بدترین فاشسٹ نااہل حکومت سے جان چھوٹے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سر براہ سردار اختر مینگل کے ہمراہ سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اپنی رہائشگاہ آمد پر شہباز شریف نے سردار اختر مینگل کا پرتپاک استقبال کیا ۔ ملاقات میںمہنگائی، بیروزگاری، موجودہ معاشی صورتحال اور دیگر عوامی مسائل پر بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن کی مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔شہباز شریف نے کہا کہ سردار اختر مینگل سے پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کی، اس وقت ملک کے معاشی حالات و سیاسی حالات انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر چکے ہیں،(ن) لیگ اور بی این پی مینگل پی ڈی ایم کا حصہ ہیں اس لئے عدم اعتماد پر جو اصولی فیصلہ ہے اس ہوم ورک پر گفتگو کی ،عدم اعتماد پر مکمل اتفاق ہے جب بھی تیار ہوں گے تو عوام کی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بدترین حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے فیصلہ کریں گے،ملک میں مہنگائی اوربیروزگاری نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ،کرپشن عام ہے، عوام اس حکومت میں بد حال ہو چکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ بلوچستان کے سیاسی و معاشی حالات پر بھی گفتگو ہوئی،بلوچستان پاکستان کا بڑا جغرافیائی صوبہ ہے ،چھوٹے صوبے کا وفاق پر بڑا حق ہے ان کے مسائل کو خلوص دل سے حل کرنا ہوگا، اگر علامہ و قائد اعظم کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے تو چھوٹے صوبوں کوحقوق دینا ہوں گے ۔سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہم پی ڈی ایم کا حصہ ہیں جو فیصلے ہوئے اس پر اتفاق رائے کیا ہے، عدم اعتماد پر بھی پہلے بھی میٹنگ ہوئیں اس پر اتفاق ہوگیا اب آگے کیسے بڑھانا ہے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ عدم اعتماد پر ہوم ورک مکمل کرکے عملی جامہ پہنایا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ بلوچستان سے زیادتی کی وجہ سے حالات خراب ہوئے ،اب وقت ہوچکا ہے زیادہ دیر نہ ہو، دیر ہونے سے بلوچستان میں نفرت بڑھتی جار ہی ہے،شورش ب72سالہ اقدامات کی وجہ سے ہے۔ انہوںنے کہا کہ اب تو تبدیلی کے نام سے چڑ ہو گئی ہے ،اب اس تبدیلی سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان کا مسئلہ سیاست سے حل ہوگا ،عسکری توپوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے، متفق ہیں بلوچستان کے مسئلے کو سیاسی طورپر حل کیاجائے، بلوچستان میں لا پتہ افراد ہزاروں کی تعداد میں ہیں انہیں رہا کیاجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے