English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ کے عوام کوغلامی سے آزاد کرانے کا وقت آگیا ، شام محمود قریشی

گھوٹکی :وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سندھ حقوق مارچ کے دوران ہاتھ ہلاکر کارکنوںکے نعروںکا جواب دے رہے ہیں

گھوٹکی (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگ تبدیلی کے سفر پر نکلنے کے لیے تیار ہیں۔ سندھ حقوق مارچ کے آغاز پر سندھ پنجاب کے سرحدی علاقے کموں شہید میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام15 سال سے پس رہے ہیں‘ سندھ کے عوام کہہ رہے ہیں کہ ہمارے حقوق کا حساب دو‘ سندھ کے حکمرانوں نے گزشتہ15سال میں عوام کو کچھ نہیں دیا لیکن پی پی اراکین اسمبلی کی حالت ضرور بدلی‘ بلاول زرداری کو جواب دینا ہوگا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ کے حکمرانوں نے غریب عوام کا استحصال کیا ہے‘ یہ لوگ اب تبدیلی چاہتے ہیں اور بلاول زرداری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کے حقوق کا حساب دو۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عوام چاہتے ہیں کہ سندھ میں تحریک انصاف کو موقع ملے‘ قافلہ 6 مارچ کو عمران خان کا پیغام لیکر کراچی پہنچے گا۔ یہی وجہ ہے کہ سندھ کے باسی وزیراعظم عمران خان کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔ وفاقی وزیر علی زیدی اور سینئر رہنما مبین جتوئی انصاف ہائوس سکھر سے ریلی میں شریک ہوںگے۔ مارچ کے شرکا کا پہلا پڑائو سکھر انصاف ہائوس ہوگا، جہاں جلسے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی قیادت خطاب کرے گی، جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے