English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحریک عدم اعتماد کے نتائج جلد عوام کے سامنے ہوں گے،رہنما ن لیگ

سیالکوٹ: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی جو فضا قائم ہورہی ہے اس کے نتائج جلد عوام کے سامنے ہوں گے، ووٹ کے ذریعے یا عدم اعتماد کے ذریعے حکومت کو گھر بھیج دیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ  اگر 2018 والی پریکٹس دوبارہ دہرائی گئی تو ملک کے حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔ حکمران اور ادارے ذاتی مفادات چھوڑ کر ملکی مفادات کو سامنے رکھیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عوام ہم سے پوچھتی ہے کہ اگر اقتدار میں آگئے تو مہنگائی کیسے کم کریں گے؟ اور بجلی، گیس و پیٹرول کی قیمتیں کیسے گھٹائیں گے؟انہوں نے کہا کہ ہمارے دوست ممالک جو ہماری آواز کے منتظر رہتے تھے، اب پہلو چھڑا رہے ہیں اور نیشنل بینک پر بھاری جرمانے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ عمران خان کا کوئی حمایتی بتائے کہ اس نے کون سے نئے منصوبے بنائے ہیں؟ ن لیگی رہنما خواجہ اصف نے کہا کہ عمران خان ایسے وقت روس گیا جب وہاں جنگ چھڑی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی شناخت بھیک مانگنے والوں کے ساتھ ہورہی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ نئے آنے والے حکمرانوں کو مینڈیٹ نہ دیا گیا تو مسائل پیدا ہوجائیں گے، موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملکی معیشت کا پہیہ جام ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے