راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)انجری کا شکار ہونے والے آل راؤنڈر فہیم اشرف اور فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ خیبر پختونخواہ کے کپتان اور مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد اور آلراؤنڈر وسیم جونیئر کو آسٹریلیا کے خلاف سیریزمیں شامل پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑی گزشتہ شب اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں انہیں تین روز کی آئیسولیشن مکمل کرنے کے بعدقومی ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔ فہیم اشرف اور حسن علی اگلے ہفتے اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو بھی اسکواڈ جوائن کرنے کے لیے تین روزہ آئیسولیشن مکمل کرنا ہوگی۔ممکنہ طور پر دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل مکمل طور پر فٹ ہوجائیں گے۔
