English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ، نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں293رنز بناکر آئوٹ

القمر

کرائسٹ چرچ(جسارت نیوز)نیوزی لینڈ کی ٹیم کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں71رنز خسارے کے ساتھ 293رنز بناکر آئوٹ ہو گئی، کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 120رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا، ڈیرل مچل 60 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ کائل جمیسن 13، ٹم سائودی 5، نیل ویگنر 21اور میٹ ہینری بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔ جنوبی افریقا کی طرف سے کگیسو ربادا نے 5 اور مارکو جینسن نے 4وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقا نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 140رنز بنا لئے اور اسے 211رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے، کائل ویرین 22 اور ویان مولڈر 10رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے